اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کراچی میں بارش ، محکمہ موسمیات کا یوٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان کم ہے تاہم دوپہرتک صورتحال واضح ہوگی کیونکہ سسٹم کاکچھ حصہ سمندرکی جانب نکل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی پہنچ گیا ، بارش برسانے والا مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم رات گئےشہرمیں داخل ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کا کچھ حصہ سمندر کی جانب نکل گیا اور کچھ حصہ شہرمیں موجودہے، جس کے باعث آج کراچی میں بارش کا امکان کم ہے تاہم دوپہرتک صورتحال واضح ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج دن بھر مطلع ابرآلود اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، دادو، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب تربت، کیچ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، چمن اور پشین میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پشاور، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے سات مئی تک کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں