جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کراچی میں سردی کی لہر، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں حالیہ سردی کی لہر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے کہا ہے کہ شہرقائدمیں موسم سرداورخشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آج رات کم سے کم درجہ حرارت 12   سے 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، شمال مشرق سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے 9 فروری سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

مزید پڑھیں : کراچی کے موسم میں بڑی تبدیلی

دوسری جانب بالائی علاقے اوربلوچستان بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔

زیارت میں درجہ حرارت منفی سات قلات اور کوئٹہ میں منفی چھ ، استور، کالام،اور اسکردو میں منفی چار، مالم جبہ، ہنزہ میں منفی تین، دیر اور راولاکوٹ میں منفی دو ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں