کراچی : محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ تک ملک بھر میں گر ج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنادی ہے جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم انٹری لینے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سسٹم چارمارچ سےملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،لاہورسمیت بالا ئی اوروسطی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواؤں کے سا تھ بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہےجبکہ کوئٹہ، زیارت اور پشین میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردرہنےکاامکان ہے۔