اشتہار

بارش برسانے والا نیا سسٹم، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا انتیس سے تیس مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کےاثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29 اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو،جامشورو،سکھر،خیرپور،گھوٹکی،کشمور،سانگھڑ،تھرپارکر، بدین اورٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولےبھی پڑیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں بھی آج سے اگلے چار دن بادل برسیں گے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

موسلاھاربارش کے باعث کوئٹہ، چمن، پشین اوربارکھان کے پہاڑوں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اورباجوڑ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے اور گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہورچند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے اور تیز ہواؤں/ ژالہ باری کےباعث کھڑی فصلوںکو شدید نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی آبیاری کریں۔

پی ڈی ایم اے نے لاہور ، اسلام آباد،راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر ٓاب ٓآنے کا بھی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں