کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی اور کہا مئی کے وسط میں بارش کا سسٹم بننے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کراچی والوں کو 2 روز شدید گرمی کا سامنا کرنا ہوگا۔
سردارسرفراز نے بتایا رواں ماہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہواؤں سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مئی کے وسط میں بارش کا سسٹم بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث گرمی 40 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
.