اشتہار

کراچی میں عید کے دن بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کے ہیوی اسپیل کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، عید کے پہلے اور دوسرِے دن نظام کے زیر اثر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ مون سون بارش کانظام آج رات کمزور پڑ جائے گا، بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے دباؤ پر بننے والا مون سون کا پہلا سسٹم ہیوی اسپیل پر نہیں آئے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ماڈریٹ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، آج بارش کے ہیوی اسپیل کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، عید کےپہلے اور دوسرِےدن نظام کےزیراثر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کراچی میں آج بھی موسلادھاربارش کے باعث مختلف علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے، ایم جناح روڈ، صدر، شارع فیصل ، ملیر، گارڈن،نرسری،سندھی مسلم سوسائٹی دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں اور شہری کئی کئی فٹ پانی میں پیدل چلنے پرمجبور ہوگئے تاہم بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آیا۔

تیز بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں