ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

ذوالحجہ کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزار تمذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بجکر 37 منٹ پر ہوچکی ہے، چاند کی رویت کے لیے ایک گھنٹے 20 منٹ کا طویل دورانیہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، دونوں ممالک میں حج کا رکن وقوف عرفہ 27 جون بروز منگل کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں