فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق مقبول نعرے ’دریا سے سمندر تک‘ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق میٹا کے نگران بورڈ نے بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس چلانے والی کمپنی میٹا کے نگران بورڈ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے کہ نعرے کا جملہ، جو اکثر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلیے استعمال ہوتا ہے، کمپنی کی موجودہ پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔
گزشتہ روز کمپنی کے پینل نے اس سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پوسٹس کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق میٹا نے اس سے متعلق کہا ہے کہ مذکورہ نعرہ اس جملے پر ایک وسیع بحث کے درمیان آیا ہے، جسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ پر اسرائیل کی تقریباً 11 ماہ کی جنگ کے خلاف مظاہرین نے نمایاں طور پر استعمال کیا ہے۔
اس نعرے سے مراد دریائے اردن اور بحیرہ روم کے درمیان کا جغرافیائی علاقہ ہے جسے اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو گھیرے ہوئے ہے۔
میٹا کے پینل کے مطابق ”میٹا کے مواد کو برقرار رکھنے کے فیصلوں کو برقرار رکھنے میں، بورڈ کی اکثریت نوٹ کرتی ہے کہ اس جملے کے متعدد معنی ہیں اور لوگ اسے مختلف طریقوں سے اور مختلف مقاصد کیلئے استعمال میں لاتے ہیں۔
کمپنی کا اپنی وضاحت میں مزید کہنا تھا کہ ”خاص طور پر مواد کے تین ٹکڑوں میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے سیاق و سباق کے اشارے ہیں، جس میں تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔
ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا
واضح رہے کہ میٹا نے یہ فیصلہ اس وقت کیا ہے جب غزہ میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 40,861 تک پہنچ گئی ہے۔