اشتہار

ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے نئی ایپ لانچ، اکاؤنٹ کیسے بنا سکتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ‘تھریڈز’ لانچ کردی، اس نئی ایپ کو انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے، معروف شیف گارڈن رامسے اور شکیرا نے بھی اکاؤنٹ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے میٹا میدان میں آگیا، جس کے بعد ایلون مسک کے زیر ملکیت ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ہوگیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی۔

صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس علیحدہ ایپ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں، نئی ایپ تھریڈز ایک ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ ہے، جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس ایپ میں پانچ سو کریکٹر ٹیکسٹ پوسٹ کرسکتے ہیں جس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی اٹیچ ہوسکتی ہیں، میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

معروف شیف گارڈن رامسے اور شکیرا نے بھی اس نئی ایپ تھریڈز پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ایپس کی رینج میں تھریڈزایک بالکل نیا اضافہ ہے، اس ایپ کی لانچنگ اس وقت ہوئی ہے جب میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ایک مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں