ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

میٹا ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے کیا چیزیں چھپانے لگا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: میٹا ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے خود کشی سمیت دیگر کئی قسم کا نامناسب مواد چھپانے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جنوری کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ٹین ایجرز کی نیوز فیڈ سے خود کشی سمیت نامناسب مواد چھپانے کا اعلان کیا تھا، میٹا کا کہنا تھا کہ وہ انسٹاگرام اور فیس بک پر نوعمروں کے اکاؤنٹس سے خود کشی، خود کو نقصان پہنچانے اور کھانے سے متعلق بیماریوں کے بارے میں پوسٹس ’ہائیڈ‘ کرے گا۔

اس حوالے سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز کا پہلے سے ہی یہ مقصد ہے کہ وہ ٹین ایجرز کو ان کی عمر کے لحاظ سے نامناسب مواد نہ دکھائے، چناں چہ اب ٹین ایجرز کو اپنی فیڈز پر ایسی نامناسب پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔

- Advertisement -

میٹا کا کہنا ہے کہ نوعمروں کو اب ان ایپس پر محفوظ، اور عمر کے لحاظ سے مناسب چیزیں ہی دکھائی دیں گی، نیز اب ٹین ایجرز کے اکاؤنٹس (اگر انھوں نے انسٹاگرام یا فیس بک پر سائن اپ کرتے وقت عمر سے متعلق جھوٹ نہ بولا ہو) انتہائی پابندیوں والی ’سیٹنگز‘ میں رکھے جا رہے ہیں، اور وہ ایسی چیزیں بھی سرچ نہیں کر سکتے جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں