جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میٹا اے آئی : سوشل میڈیا صارفین کو بڑی اور ’مفت‘ سہولت میسر

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی ایپلی کیشنز میں نیا اور مفت اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

لنکڈ ان کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے گزشتہ روز مفت مصنوعی ذہانت کا اسسٹنٹ ’میٹا اے آئی‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا ہے۔

مذکورہ مفت ٹول تمام ایپس یا میٹا ڈاٹ اے آئی پر درج کیے جانے والے تمام سوالات کے جوابات دے سکتا ہے، ساتھ ہی تصاویر اور اینیمیشن بھی بنا سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اگرچہ میٹا نے اپنی ایپس میں مصنوعی ذہانت کو دوسرے طریقوں سے ضم کیا ہے لیکن یہ اس کی مصنوعات کا سب سے بڑا رول آؤٹ ہے جس میں طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو بیان میں تفصیلات بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسسٹنٹ سوالات کا جواب دے سکتا ہے، اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میٹا اے آئی اب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے جسے آپ آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹا اے آئی کو کمپنی کے تازہ ترین بڑے لینگویج ماڈل پر بنایا گیا جسے میٹا لاما تھری کہا جاتا ہے۔ میٹا کا اے آئی ٹول اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کا مدمقابل ہے لیکن میٹا نے گوگل اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

اس کے علاوہ میٹا اے آئی ویب سائٹ ‘میٹا ڈاٹ اے آئی’ پر بھی دستیاب ہے جہاں صارفین اسسٹنٹ سے ریاضی کے مسئلے کو حل کرنے یا پیشہ وارانہ ای میل لکھنے جیسے کاموں میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں، صارفین مستقبل کے حوالے کے لیے اپنی گفتگو کو لاگ ان کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں