جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

برطانیہ : 1800 سال پرانا گھوڑا نما بروچ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق برطانوی فوجی نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1800 سال قدیم بروچ دریافت کرلیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومن دور کا گھوڑے نما بروچ انگلینڈ کی کاؤنٹی لنکولن شائر کے ایک گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔

سابق برطانوی فوجی جیسن رائس لیگزنگہم نامی گاؤں کے گھیتوں میں میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے مختلف اشیاء تلاش کررہے تھے کہ تب ہی انہیں یہ بروچ ملا، جو 1800 سال قدیم ہے۔

یہ بروچ گھوڑے کی شکل کا ہے جس کا وزن 8 اونس جبکہ لمبائی 5 سینٹی میٹر ہے۔


ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ گھوڑے نما بروچ اس وقت تیار کیا گیا تھا جب برطانیہ پر رومن بادشاہوں کی حکومت تھی۔

واضح  رہے کہ بروچ کو خواتین اپنے بالوں اور اسکارف میں بطور پن استعمال کرتی ہیں، عام اسکارف کو سادہ پن سے باندھا جاتا ہے، جب کہ تقریبات میں استعمال ہونے والے اسکارفوں کو خوب صورت ’بروچ‘ سے باندھا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں