تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خلا میں آباد کاری، یو اے ای نے اہم قدم اٹھالیا

دبئی: خلائی تحقیقات میں خلیجی ممالک پر برتری حاصل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے اہم قدم اٹھالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) میٹاورس کی ترقی کے لیے اپنی مدد کا اعلان کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے انسان بردار مریخ مشن 2117 کو سیمولیٹ کرے گا۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے منصوبے کی قیادت دبئی کے ویب تھری ٹیکنالوجیز اور سلیوشنز کا ادارہ بی ای ڈی یو(بیڈو) کرے گا، مفاہمت کی یادداشت کے تحت میٹاورس2117پروجیکٹ میں ایم بی آر ایس سی اوربیڈو قریبی تعاون کریں گے۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت میٹاورس2117پروجیکٹ میں دلچسپ ورچوئل تجربات شامل ہوں گے جو خلا میں موجودگی اور سرخ سیارے پر قدم رکھنے کے احساسات کے حصول کے ساتھ ساتھ خلائی دریافتوں اور خلا میں آبادکاری جیسے چیلنجز سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

دونوں ادارے میٹاورس2117 عناصر کے تصور، تخلیقی ترقی اور ویژیو لائزیشن پر بھی تعاون کریں گی، میٹاورس اسپیس کے شعبہ میں ایک ماہر کے طور پر،یبڈو ایم بی آرایس سی کونان فنگیبل ٹوکن ،ویب تھری اورمیٹاورس جیسے شعبوں میں مشاورتی اور مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاندار خبر: یو اے ای نے اہم اعلان کردیا

بیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرامين الزرعونی کا کہنا ہے کہ کسی بھی انسان کو کسی دوسرے سیارے پر بھیجنے کی دوڑ میں سبقت لے کر متحدہ عرب امارات پوری دنیا میں ایک علمبردارکی حیثیت رکھتا ہے۔

ہم محمد بن راشد خلائی مرکز کو اس کی حالیہ کامیابیوں اور اس کی کوششوں کے جرات مندانہ دائرہ کار کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم ایم بی آر ایس سی کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش اور ہمیں زمین پر جدید ترین ٹیکنالوجیز کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ستاروں کے لیے اس مہم جوئی کو حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایم بی آر ایس سی میں مارس 2117 کے پروگرام مینیجر عدنان الريس کا کہنا تھا کہ انسانوں اور روبوٹس کے ساتھ خلائی دریافت اور تحقیق کے لیے پہلے سے زیادہ مشکل ٹاسک سرانجام دینے کی کوشش کے دوران جدید خیالات اور مستقبل کی سوچ ہماری مدد کے لیے اہم ہو گی۔

Comments

- Advertisement -