منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات کا جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ 5فکسڈ سرویلنس ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات 3پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا جب کہ 300آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب ملک کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادخان کے مطابق ریڈار خیبرپختون خواہ کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، 2بلوچستان  کے شہروں کوئٹہ ،گوادر میں جبکہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک ریڈار نصب ہوگا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈاراسٹیشن موجود ہے۔ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن 105 بلوچستان میں 75 کے پی کے85 سندھ(بشمول کراچی) اور پنجاب میں 35 آٹومیٹک ویدر اسٹشن نصب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت آگاہی اور درست تجزیے کےلیے آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز انتہائی معاون ثابت ہوں گے محکمہ موسمیات جدید آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب  کیے جائیں گے، مقامی انجینیئرز کےعلاوہ غیرملکی ماہرین منصوبےکی تکمیل میں معاونت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید آلات سے مذید موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا اور  اس منصوبے پر14ارب روپے پاکستانی (50 ملین ڈالرز)کی لاگت آئی گی، آٹومیٹک ویدراسٹیشنز سےموسمیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ مذید بہتراندازمیں ہوسکےگی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں