اشتہار

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے بعد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کردی گئی، بس سروس کی بندش سے مجموعی طور پر6کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھا نا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن اور کشمیر ہائی وے پر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو بحال کردیا گیا، میٹرو بس سروس کو اسلام آباد دھرنے کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی بندش سے انتظامیہ کو یومیہ35لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، مذکورہ بس سروس کی 13 روز سے زائد کی بندش سے مجموعی طور پر6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھا نا پڑا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، تمام بسیں گزشتہ 13 دن سے اسلام آباد انتظامیہ کی تحویل میں تھیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائے بڑھا کرغریب عوام پرمعاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حکام وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں