تازہ ترین

سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں نسل پرستی عروج پر، افسوسناک واقعہ

لندن : امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں بھی نسل پرستی عروج پر پہنچ گئی، برطانوی پولیس نے لاک ڈاوٗن کے نام پر سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی سیاہ فام شہریوں کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، برطانوی پولیس افسر نے لاک ڈاوٗن کے نام پر سیاہ فام شہری کو گرفتار کرلیا، سفید فام پولیس افسر نے متاثرہ شخص پر منشیات فروشی الزام لگایا۔

نسل پرستی کا یہ افسوسناک واقعہ برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک سیاہ فام ایمبولیس ڈرائیور گھر کے قریب اپنے دوست کے ساتھ موجود تھا کہ اچانک ایک سفید فام خاتون پولیس افسر نے گرفتار کرلیا۔

سیاہ فام شخص کو بلاوجہ گرفتار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک تقریباً تیس لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور اپنے گھر کے قریب ہی اپنے دوست کے ساتھ موجود تھا کہ اچانک ایک سفید فام خاتون پولیس افسر آئی اور یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں مذکورہ علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاعات ہیں لہذا میں تمہیں گرفتار کررہی ہوں۔

پولیس افسر نے کہا کہ تم کوویڈ 19 لاک ڈاوٗن کے دوران یہاں اپنے دوست کے ساتھ موجود ہے اور یہ وجہ کافی ہے تمہیں گرفتار کرنے کےلیے، میں منشات تلاش کرنے کےلیے تمہیں گرفتار کررہی ہوں۔

دریں اثنا برطانوی شہری بھی امریکی پولیس افسران کے ہاھتوں بہیمانہ تشدد کے بعد موت کے منہ میں جانے والے سیاہ فام امریکی کی ہلاکت پر احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفالگر اسکوائر پر جمع ہیں۔

سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف برطانیہ میں بھی مظاہرے شروع

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مسلسل پانچویں روز بھی مظاہرے جاری ہیں، مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا ہے، مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -