جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی انفلوئنسر کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں اس دوارن کسی نے فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔

20 سالہ لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بھائیوں کے ہاتھوں قتل

دوسری جانب ریاستی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم اس واقعے کے بعد ملزم فرار ہوچکا ہے لیکن یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے، یعنی کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں صنفی بنیاد پر تشدد یا قتل کرنا بہت عام ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہر روز 10 خواتین یا لڑکیوں کو پارٹنرز یا کنبہ کے افراد کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل کی وارداتوں نے ایک بار پھر میکسیکو کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں