بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ میئر امیدوار سمیت 4 قتل

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو : میئر کی خاتون امیدوار سمیت چار افراد کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

میکسیکو کے شہر ویراکروز میں میئر کی امیدوار یسینیا لارا گٹیریز اور دیگر حامیوں کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں اتوار کی رات پیش آیا، سی این این کے مطابق یسینیا لارا گٹیریز نامی خاتون امیدوار جو حکومتی پارٹی مورینا سے تعلق رکھتی تھیں، ایک ریلی میں لوگوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں جا رہی تھیں یہ مناظر فیس بک پر براہ راست نشر کیے جارہے تھے۔

اسی دوران کیمرے کے پیچھے سے اچانک گولی چلنے کی آوازیں آنے لگیں، لارا کے فیس بک پیج پر دستیاب ویڈیو میں تقریباً 20 گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں حملے کے پیچھے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ میکسیکو میں انتخابات کے دوران سیاسی امیدواروں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ 2023میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ سیاسی تشدد کے 661 واقعات ہوئے، جن میں اکثر متاثرین بلدیاتی سطح کے امیدوار یا عہدیدار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں