تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بازوؤں سے محروم لڑکی کا مقابلہ حسن میں شرکت کا فیصلہ

میکسیکو سٹی : دونوں بازوؤں سے محروم میکسیکن دوشیزہ نے ملکہ حسن بننے کےلیے قسمت آزمائی شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں جنم لینے والی 24 سالہ ماڈل انا گیبریلا مولینا نے بھی اپنے بازوؤں سے محرومی کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ حسن میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 سالہ لڑکی کو امید ہے کہ وہ اس مقابلے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گی۔

گزشتہ روز جاری ایک بیان میں 24 سالہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میری جسمانی حالت دیکھ کر شاید مجھے مقابلہ حسن میں شرکت کا اہل نہ سمجھا جائے لیکن میں معذور افراد کےلیے نمونہ عمل بننا چاہتی ہوں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور انہیں برداشت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولینا بازوؤں سے محرومی کے باوجود کبھی لکھنے پرھنے، کھانے پینے اور موبائل فون استعمال کرنے میں مشکل کا شکار نہیں ہوئیں کیونکہ وہ سارے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مولینا نے علم نفسیات میں گریجویٹ کیا ہوا ہے۔

مولینا اپنے شہر کی 80 لاکھ آبادی میں سے مقابلہ حسن میں حصّہ لینے والی پہلے معذور لڑکی ہیں اور اگر یہ جیت گئیں تو وہ جون میں منعقد ہونے والے مس میکسیکو کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Comments

- Advertisement -