میکسیکو سٹی : میکسیکو کی مغربی ریاست وراکروز میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ ایمیلیانو زپاٹا میونسپلٹی میں پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں چھ فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
میکسیکو کی فضائیہ کا ایک طیارہ ایل لینسرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد وراکروز کے علاقے میں گرگیا۔ حادثے کے نتیجے میں چھ فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Dramatic video shows rescue operation of Mexican Air Force Learjet following landing accident at El Lencero Airport in Mexico. https://t.co/I9PCFU5crD pic.twitter.com/lXUXM7gyFD
— Breaking Aviation News & Videos (@breakingavnews) February 21, 2021
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے ملنے والی اطلاع میں قومی وزارت دفاع (سڈینا) کے مطابق رجسٹریشن نمبر3912 کے ساتھ لیر جیٹ 45 ایل لینسرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔
سڈینا نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت کے ہوائی حادثات کی تفتیشی اور جوڈیشل کمیشن فوج اور فضائیہ کے معائنہ اور کنٹرولر جنرل واقعہ کی ممکنہ وجوہات کا تعین ماہرین کی رپورٹس کے بعد کریں گے۔
طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔