میکسیکو اور چلی نے بھی عالمی عدالت سے غزہ جنگ میں ممکنہ جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
میکسیکو اور چلی نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رجوع کیا ہے، جس میں تشدد میں اضافے کے بارے میں "بڑھتی ہوئی تشویش” کا اظہار کیا گیا ہے اور عدالت سے 7 اکتوبر سے ہونے والے ممکنہ جرائم کی تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں، میکسیکو کی وزارت خارجہ نے "خاص طور پر شہری اہداف کے خلاف” تشدد پر تشویش کا حوالہ دیا۔
عالمی عدالت انصاف میں گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت منعقد کی گئی تھی۔
رکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی طرف سے دائر مقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔
ترک صدر نے استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عالمی عدالت میں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔