اشتہار

میکسیکومیں فوجی ہیلی کاپٹرگرنےسے13 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکوسٹی: میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوہاکا میں آنے والے زلزلے سے نقصانات کا فضائی جائزہ لینے والا فوجی ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ہیلی کاپٹرمیں میکسیکو کے وزیرداخلہ الفونسو ناوریٹ پریڈا اور اوہاکا کے گورنر الہانڈرو مرٹ بھی سوار تھے تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران بےقابو ہوگیا اور نیچے موجود دو گاڑیوں پر جاگرا۔

- Advertisement -

ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد گاڑیوں کے اندر موجود تھے۔

اوہاکا ریاست کے حکام کے مطابق زلزلے سے چند عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمئ متاثر ہوئی۔


میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں


خیال رہے کہ گزشتہ روزمیکسیکو میں 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں