منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

میکسیکو میں نومنتخب میئرحلف برداری کے 24 گھنٹے میں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو: نو منتخب میکیسیکن میئرکو حلف برداری کے چوبیس گھنٹے کے اندر متعدد مسلح افراد نے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو سے 55 کلومیٹرکے فاصلے پرواقع شہر ٹیمیکسیکو میں 33 سالہ گیسالہ موتا کو نامعلوم مجرمان نے حلف اٹھانے کے چوبیس گھنٹے کے اندر گھرمیں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ ٹیمیکسیکو نامی یہ شہر منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تاہم میئر کے قتل کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب مجرمان کا صفایاکیا جائے گا۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع کے مطابق میئر پرقاتلانہ حملے میں ملوث دو مبینہ ملزمان ایک مقابلے میں مارے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے۔

اس موقع پر میکسیکوکی ریاست مورالیزکے گورنر گراسو رامیرز نے مجرمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گشتہ دہائی میں منشیات کی اسمگلنگ سے متاثرہ میکسیکو میں گینگ وار کے سبب ایک لاکھ سے زائد شہری مارے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں