پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

میکسیکو میں برطانوی سفیر نے ملازم پر رائفل تان لی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں تعینات برطانوی سفیر نے سفارت خانے کے ملازم پر رائفل تان لی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سفیر مشکل میں گرفتار ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سرکاری دورے کے موقع پر برطانوی سفیر جون بینجمن نے گاڑی کے اندر ایک ملازم پر رائفل تان رکھی ہے کہ اور آنکھ لگا کر نشانہ درست کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد برطانوی سفیر مشکل میں پڑ گئے، برطانوی سفیر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم ہوا تو اس پر ایکشن لیا گیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، برطانوی وزارت خارجہ کے حکام نے اخبار فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا علم ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی ایکشن لیا جا چکا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس پر کیپشن لکھا تھا کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں روزانہ قتل ہو رہے ہیں، ایسے میں ان کی ہمت ہے کہ ایسا مذاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں