میکسیکو کی پہلی خاتون صدر شین بام نے ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے درآمدی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے جواب میں کہا کہ ٹیرف پر ‘ٹھنڈے دماغ’ کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں اور ہم تیار ہیں۔
صدر نے ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کا خطرہ میکسیکو کو کیسے متاثر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے وقار، اپنی خودمختاری کے احترام اور بغیر کسی ماتحت کے برابری کی بات چیت کا دفاع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم انتظار کریں گے، جیسا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے فیصلے کرتے وقت ہم ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سوچتے ہیں ہم تیار ہیں اور ہم اس بات چیت کو برقرار رکھیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممنوعہ اودویات کی ترسیل اور مہاجرین کی آمد نہ روکی تو پچیس فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو ایک اور ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی، ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک پر تیل کی درآمدات پر ٹیرف آج ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔