ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، میاں اسلم اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والی کالی بھیڑوں کی جگہ جیل ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کے بے رحم عناصر قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔

وزیر صنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

دوسری جانب رمضان میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست کے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے،قیمتوں میں اضافے،ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے قانون متعارف کرایاگیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا قانون غیر موثر ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،عدالت رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں