اسلام آباد : ایم سی بی کے مالک میاں منشاکی ایک اوربدعنوانی منظرعام پر آگئی، ایف بی آرنےنوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہوٹل کی خریداری سے متعلق معلومات چھپانے پر مسلم کمرشل بینک کے مالک میاں منشا کیخلاف نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہاگیاہےکہ ایف بی آرکوملنےوالی مستند معلومات کےمطابق میاں منشا نےلندن میں فائیواسٹارہوٹل خریدا۔
سینٹ جیمزنامی ہوٹل نو ارب روپے میں خریدا گیا تاہم میاں منشا اور ان کے اہلخانہ میں سےکسی بھی فرد نےٹیکس گوشواروں میں ہوٹل کی خریداری ظاہر نہیں کی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہےکہ بظاہر ہوٹل کی خریداری بغیر ٹیکس آمدن سے کی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق لندن میں ہوٹل خریدنے کیلئے رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجی گئی ہے جس کیلئے پاکستان سے پیسہ سنگاپور اور پھر لندن شفٹ ہواہے۔
ہوٹل کی خریداری سے متعلق بھیجے گئے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا گیا ہے لیکن ایف بی آر میاں منشاءکے جوابوں سے مطمئن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میاں منشا پہلے ہی ایم سی بی کی نجکاری کیس میں نیب کی زد میں ہیں۔ گذشتہ روز ہی نیب نےانہیں ان کےگیارہ ڈائریکٹرز سمیت بیان ریکارڈکرانےکیلیےطلب کیاتھا۔