جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس:معروف صنعت کارمیاں منشا نیب میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا منی لانڈرنگ کے الزام میں آج نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

تفصیلات کے معروف صنعت کار میاں منشا منی لانڈرنگ کے الزام میں آج لاہور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے میاں منشا کو ان کے بیٹوں سمیت طلب کیا تھا مگر وہ اکیلے پیش ہوئے۔

لاہورہائی کورٹ کا میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

عدالت نے گزشتہ ہفتے میاں منشا کی طلبی کے نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا سے عدم اتفاق کرتے ہوئے نیب کو 25 مارچ کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے معروف صنعت کار میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 28 فروری کو صنعت کار میاں منشا اور اُن کے دو صاحبزادوں نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے تھے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوتے تھے۔

میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں