لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم میں بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بھی بنایا گیا ہے، مخیر حضرات حصہ ڈالیں۔ رورل ہاؤسنگ سے بے گھر افراد کے لیے پائلٹ پروجیکٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اپنا گھر سے متعلق ایک مہم شروع کر رہے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے 5 فیصد بچت رکھی ہے، لودھراں کے ڈونر بلاک میں بہت لوگوں نے رابطہ کیا۔
محمود الرشید نے کہا کہ ایک لاکھ یونٹ تعمیر کا ٹاسک ڈیویلپمنٹ اسکیم کو دیا ہے، پرائیویٹ اسکیمز کو پابند بنایا 2 سال میں تعمیرات مکمل کریں، 3 نئے شہر پنجاب میں بسائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اسکیم کے تحت آج عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، سابقہ حکومتوں کے دعووں کے باوجود گھر نہ بن سکے۔ آشیانہ اسکیم کے نعرے لگائے اسی پر شہباز شریف پابند سلاسل ہیں۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ رینالہ خورد، چشتیاں، لودھراں اور بہاولنگر میں 6 ہزار یونٹ بنیں گے، 3 مرلہ ساڑھے 17 لاکھ گراؤنڈ فلور کی قیمت ابتدائی طے کی ہے، ابتدائی طور پر ساڑھے 16 لاکھ قیمت ہوگی، 5 مرلہ گراؤنڈ فلور کی قیمت 23 لاکھ اور پہلی منزل کی قیمت 21 لاکھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں پوزیشن فراہم کی جائے گی، نئے یونٹس میں ڈسپنسریاں اور اسکولز بھی بنیں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بھی بنایا گیا، مخیر حضرات حصہ ڈالیں۔ 9 ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کو 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا حکم دیا ہے۔ رورل ہاؤسنگ سے بے گھر افراد کے لیے پائلٹ پروجیکٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسان اقساط پر گھر فراہم کیے جائیں گے، تمام پروجیکٹس کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ ماضی میں اداروں کو کام نہیں کرنے دیا گیا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم واحد حکومت کے بس کی بات نہیں۔