پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، محمود الرشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پر لاکھوں کاشتکار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خلوص دل سے دعائیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بنجر زمین آباد کرنے والے کاشت کاروں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے پر وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

میاں محمود الرشید نے بنجر زمین آباد کرنے والے کاشت کاروں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا-

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسا تاریخی فیصلہ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ مبارک باد کے مستحق ہیں- وزیراعلی عثمان بزدار کے اس فیصلے سے لاکھوں کاشت کار خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے-

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ نے کہا کہ لاکھوں کاشتکار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کو خلوص دل سے دعائیں دے رہے ہیں- بنجر زمینیں آباد کرنے والے کاشت کار خاندان کئی سال سے اپنے حقوق سے محروم تھے-

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کرکے بنجر زمین آباد کرنے کے باوجود کاشت کاروں کو ان کا حق نہیں مل رہا تھا، وزیراعلی عثمان بزدار کے اس فیصلے سے صوبے کی زرعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا-

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں