تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

آئندہ 20 سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہوگی، میاں محمود الرشید

لاہور : وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں 25 سال سے حکمرانی کرنے والوں کو بدترین شکست ہوئی، اب آئندہ بیس سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو خواجہ سعد رفیق کی سیٹ اور تخت لاہور پر بڑا ناز تھا، عوام نے پچیس سال سے حکمرانی کرنے والوں کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، پی پی 168 کا ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا۔

[bs-quote quote=”لاہور کے عوام نے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لی، یہ نقطہ آغاز ہے، پنجاب سے شریف برادران اور خواجہ برادران فارغ ہو گئے،  اب آئندہ بیس سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہو گی۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ ن لیگ ہر چیز کو دھاندلی اور کرپشن کو انتقامی کارروائی کہتی ہے، اسے شکست پر کرپشن سے توبہ تائب کرنا چاہیئے ،  پی اے سی چئیرمین شپ پر فیصلہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دن میں خواب دیکھتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی اننگ کھیل چکے، نواز شریف پر مقدمات بہت ہیں لگتا ہے ان سے نہیں نکل سکیں گے۔

محمود الرشید نے کہا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -