بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے اورحوصلہ ملا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ ان کو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کونقصان نہیں پہنچا سکے، یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجودنقصان نہیں پہنچا سکے ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن اللہ نے بچا لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا خوف انکو جینے دیتا ہے نہ چین سے حکومت کرنے دیتا ہے،یہی ان کی سزا ہے، نواز شریف کی ایک جھلک سے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں، تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے،حوصلہ ملا۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی حرکتوں سےیہ اپنانقصان،میاں صاحب کاانجانے میں فائدہ کر جاتے ہیں، تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، جوزبردستی آئی سی یومیں گھس کرمیری ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،ان کے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟

واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کےہمراہ نئی تصاویرسامنے آگئیں، جس میں نوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے حسن نواز کے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں