بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی: پنجاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں پسند کی شادی کرنے کیلئے لڑکی لڑکے کے ساتھ چلی گئی جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 افراد نے گھر میں گھس کر لڑکے کی والدہ اور 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا، نٹال والا میں 27 ستمبر کو لڑکی اپنی مرضی سے پڑوسی لڑکے کے ساتھ گھر سے گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد 28 ستمبر کو لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا، تھانہ واں بھچراں میں دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چھاپوں میں چند ملزمان کو حراست میں لیا ہے، مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں