میاںوالی : پولیس نے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق میاںوالی میں تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر12سے14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچرزاور ہینڈگرنیڈز سے حملہ کیا، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کرکے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات 2 اہلکار گولی لگنے زخمی ہوئے، تاہم فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او میانوالی اور بہادراہلکاروں کو شاباش دی اور کہا گزشتہ چند ماہ میں پولیس نے دہشت گردوں کے نو حملے ناکام بنائے ہیں۔