منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ریاض: ریال کترنے والا چوہا گرفتار، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ریال کترنے والے چوہے کی گرفتاری اور  زنجیروں میں جکڑنے کی  تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گذشتہ دنوں بینک کی اے ٹی ایم مشین میں چوہا داخل ہوا اور اُس نے تقریباً 18 ہزار ریال کی رقم کتر ڈالی۔

انتظامیہ کو اس بات کی اطلاع اُس وقت ملی کہ جب صارفین نے مشین سے نکلنے والے خراب ریال کی شکایت درج کی، بینک حکام نے مشین کا نقص دیکھنے کے لیے مشین کھولی تو اندر چوہا موجود تھا۔

بینک حکام نے کامیاب سرچ آپریشن کے بعد چوہے کو فوری طور پر گرفتار کیا اور زنجیروں میں جکڑ دیا، اس موقع پر منتظمین نے خراب کرنسی نوٹوں اور گرفتار مجرم کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو وہ بہت تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے والے صارف کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو تین روز سے خراب نوٹ باہر نکل رہے تھے، پہلے تو میں سمجھا کہ شاید انتظامیہ نے خراب نوٹ رکھے ہیں مگر جب مشین کھلی تو حقیقت اس کے برعکس تھی۔

بینک انتظامیہ کے مطابق ہم نے چوہے کی رنجیر میں جکڑی ہوئی تصاویر اس لیے شیئر کیں تاکہ دنیا کو انوکھے مجرم کا علم ہوسکے اور صارفین کو بھی اعتماد ہو کہ خراب ریالوں کے پیچھے اس سفاک چوہے کا ہاتھ تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں