تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے‘ سابق انگلش کپتان برس پڑے

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل اتھرٹن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل اتھرٹن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی بورڈ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

مائیکل اتھرٹن نے کہا کہ انگلینڈ پاکستان کا قرض اتارنے میں ناکام رہا، انگلینڈ کے پاس ایک اچھا قدم اٹھانے کا موقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا فیصلہ انتہائی طور پر غلط ہے، پاکستان کا بڑی ٹیموں کی میزبانی کا خواب توڑ دیا گیا۔

مائیکل اتھرٹن نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تھکاوٹ کو وجہ بتاتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا گیا لیکن ای سی بی بھول گیا کہ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر اس وقت آئے تھے جب وبائی بیماری پھیل رہی تھی۔

ایتھرٹن نے کہا کہ پاکستان نے اس کھیل کو گزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والی مالی تباہی سے بچایا تھا۔

ایتھرٹن نے مزید کہا کہ گزشتہ سال انگلینڈ میں اموات کی شرح دنیا میں تیسرے نمبر پر تھی لیکن پھر بھی پاکستان نے آگے بڑھ کر انگلینڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیکیورٹی وجوہات دورے کی منسوخی کی وجہ ہے تو قابل فہم ہوگ لیکن کوویڈ کی تھکاوٹ کا حوالہ دینا غلط ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی مدد کی تھی۔

سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پہلے ہی انگلینڈ کے اچانک دورے سے دستبرداری پر انگلینڈ سے سبق سیکھنے کی بات کرچکے ہیں، اس وقت پاکستان پر الزام لگانا غلط ہے۔

Comments

- Advertisement -