ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پرانے جوتے کروڑوں روپے میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

پرانے جوتوں کے ساتھ آپ کیا کرتے ہیں اسے کاٹ کبھاڑ میں رکھ دیتے ہیں اور پھر اسے پھینک دیتے ہیں لیکن امریکا میں پرانے جوتوں کی جوڑی کروڑوں روپے میں نیلام ہوگئی۔

امریکی ریاست لاس ویگاس میں باسکٹ بال کے مشہور امریکی کھلاڑی مائیکل جورڈن کے پرانے جوتوں کا جوڑا گزشتہ دنوں نیلام گھر سے 14 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

مائیکل جورڈن نے جوتوں کا یہ جوڑا 1984 میں استعمال کیا جب ان کی عمر 21 برس تھی اور انہوں نے اسی وقت باسکٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔

- Advertisement -

ان دنوں وہ ’شکاگو بُلز‘ نامی باسکٹ بال ٹیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں جوتوں کا یہ جوڑا پہنا تھا۔

نائکے ایئر شپس برانڈ سے تعلق رکھنے والے ان جوتوں پر مائیکل جورڈن کے دستخط بھی موجود ہیں۔

14 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہونے کے بعد ان جوتوں نے اب تک کھیل سے متعلق مہنگے ترین داموں میں فروخت ہونے والی چیز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں