ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں جوبائیڈن کا نامزد کردہ نیا سفیر کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مائیکل ریٹنی کو سعودی عرب میں نیا سفیر نامزد کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارت کار مائیکل ریٹنی عراق، لبنان، مراکش، قطر اور اسرائیل میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور ان کا شمار تجربہ کار سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔

مائیکل ریٹنی بوسٹن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں، انھوں نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی، اس وقت وہ معاون نائب وزیر خارجہ برائے عالمی ابلاغ کے عہدے پر فائز ہیں۔

نامزد سفارت کار وزارت خارجہ میں امور مشرق قریب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

مائیکل ریٹنی نے 1990 میں سفارت کار کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور قطر میں امریکی سفارت خانے میں سفارتی مشن کے نائب کے طور پر فرائض انجام دیے۔

وہ میکسیکو سٹی، بغداد، بیروت، کاسابلانکا، برج ٹاؤن اور واشنگٹن میں متعدد سفارتی عہدوں پر کام کر چکے ہیں، انھوں نے 2012 کے دوران القدس میں امریکی قونصلر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں