منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے، سابق انگلش کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انگلش ٹیم کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کو فضول اور احمقانہ قرار دے دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اگلے دو ٹیسٹ میچوں کے اسکواڈ سے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو ڈراپ کر دیا ہے جس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کے ڈراپ کرنے کے فیصلے کو بالکل فضول اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بابر نے بریک نہیں مانگا تو یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا جب کہ انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز میں ایک صفر کا خسارہ ہو گیا ہے۔ اس کے باوجود اپنے سب سے بہترین بلے باز بابر اعظم کو ڈراپ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے بھری پڑی ہے لیکن یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ میں کھیلتے تو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور اٹھاتے، بین اسٹوکس کا پاکستان ٹیم پر گہرا طنز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں