پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

مچل ممتاز انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مچل ممتاز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مچل ممتاز نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کاؤ بوائے کیپ اور جیکٹ زیب تن کیے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مچل ممتاز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بھی بنائی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام مقابلہ سیزن ٹو میں مچل ممتاز شرکت کررہی ہیں، گزشتہ روز انہوں نے جنید جمشید نیازی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

مچل ممتاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ مچل ممتاز نے تماشہ سیزن ٹو میں بھی شرکت کی تھی جس کی فاتح عروبہ مرزا قرار پائی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں