منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

مچل ممتاز کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مچل ممتاز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مچل ممتاز نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں جینز ٹی شرٹ پر سوئٹر زیب تن کیے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مچل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جینز اور ٹینس کالر ٹاپ، ایک فعال دن کے لیے بہترین کومبو۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

مچل ممتاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام مقابلہ سیزن ٹو میں مچل ممتاز شرکت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ مچل ممتاز نے تماشہ سیزن ٹو میں بھی شرکت کی تھی جس کی فاتح عروبہ مرزا قرار پائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں