تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امریکا میں دھڑ جڑی بچیاں کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ

نیویارک: امریکا میں دھڑ جڑی بچیوں کو 11 گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں دھڑ جڑی بچیوں سارابیتھ اور امیلا کو پیدائش کے 14 ماہ بعد 11 گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا گیا، دونوں بچیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 گھنٹے کے طویل آپریشن میں 24 ڈاکٹروں اور نرسوں نے حصہ لیا۔

سی ایس موٹ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق بچیوں کے بازو، پیر اور دل الگ تھے لیکن ان کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچیوں کو الگ کرنے کے لیے لگ بھگ 11 گھنٹے کی سرجری ان کی ولادت کے 14 ماہ بعد اگست میں کی گئی تھی اور بچیاں اب گھر پر موجود ہیں۔

سی ایس موٹ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر جارج مائیالسکا کا کہنا تھا کہ ’کمرے میں موجود ہر شخص کے لیے یہ ایک انتہائی جذباتی اور غیرمعمولی لمحہ تھا جب ان بچیوں کو علیحدہ کرنے کے لیے آخری آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق ان کی ٹیم میں ایسے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے اس طرح کے آپریشن میں اس سے قبل حصہ نہیں لیا تھا، وہ ان بچیوں کے لیے جذباتی ہوگئے تھے لیکن ہم نے بچیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس میں کامیاب رہے۔

سرابیتھ اور امیلا کے والدین نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ان دونوں بچیوں کے لیے روشن ہے۔

Comments

- Advertisement -