جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ہیڈکوچ مکی آرتھر اورٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دورہ انگلینڈ کیلئے گیم پلان پر بات کی گئی۔

گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چارج سنبھالنے کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں انگلینڈ کی کنڈیشنز اورٹیم کی خامیوں اورخوبیوں پربات ہوئی۔

مصباح الحق نے مکی آرتھر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہونے والی گذشتہ دونوں سیریز کے بارے میں آگاہ کیا، ٹیسٹ کپتان اور کوچ مکی آرتھر نے انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیب دی۔

یاد رہے کہ دو ہزار بارہ اور دو ہزار پندرہ میں پاکستان نے اپنی ہوم سیریز میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے دو روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کھلاڑیوں کے دل سے شکست کا خوف نکال کر انگلینڈ کے خلاف ٹیم کو کامیابی دلانا پہلا ہدف ہوگا، غلطیوں سے سیکھ کر بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو سخت محنت اور ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو طویل مدت تک کرکٹ کھیل سکیں، پاکستان کرکٹ کو درپیش تمام مسائل ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج ٹھیک ہوں گے اور اس کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں