لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی چھٹی ہو جائے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات تسلیم کر لیں، جن کے تحت کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی.
اس فیصلے کی زد میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بالنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن آئیں گے، جن کے معاہدوں کی مدت ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہی تھی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع مناسب نہیں، چاروں عہدوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اشتہار دے گا.
مزید پڑھیں: پی سی بی کرکٹ کمیٹی اجلاس، اظہر علی ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار
قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور فزیو کلائیو ڈیکن کے معاہدوں کی مدت ختم نہیں ہوئی، وہ خدمات جاری رکھیں گے.
موصولہ اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جانب سے کمیٹی کے ارکان اور ان کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے.
تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دونوںمیںمزید تبدیلیاں متوقع ہیں. کہا جارہا ہے کہ شاید سرفراز احمد بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ بیٹھیں، اس ضمن میںاظہار علی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے.