اشتہار

مکی آرتھر کو دوبارہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش، کیا وہ راضی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ مکھی آرتھر کو ایک بار پھر ٹیم جوائن کرنے اور ہیڈ کوچ بننے کی پیش کش کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ مکھی آرتھر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ پاکستانی کرکٹ جوائن کرنے اور ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مکی آرتھر دوبارہ قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے کو تیار ہیں لیکن وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر کاؤنٹی کے ساتھ مصروف ہیں۔ انگلش کاؤنٹی سے ان کا معاہدہ آئندہ سال اگست تک ہے اور یہ معاہدہ ان کے آڑے آ رہا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مکی آرتھر کو میں لایا تھا اور ایک ٹیم بنائی تھی۔ ہم چیمپئنر ٹرافی بھی اسی کے دور میں جیتے تھے۔

مکی آرتھر ٹیم کو ر پاکستان ٹیم کو اچھا سمجھتا ہے اور بابر اعظم کو پہچان دینے والا بھی مکھی آرتھر ہی ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داری انجام دے چکے ہیں اور پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی ان کی کوچنگ میں ہی جیتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں