اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

بھارت کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کوچ کا پاکستانی ٹیم کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اہم پیغام دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کو پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے ضروری ہے کہ وہ تمام منفی چیزیں دماغ سے نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ پاکستان کے لئے ڈو آر ڈائی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

سابق کوچ مکی آرتھرنے مزید کہا کہ اگر وہ خود پر یقین رکھیں گے تو ہر جیز ممکن ہوگی، ایک جیت پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ 29 سال بعد پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ ہورہا ہے، قوم کو اتنے بڑے ٹورنامنٹ کی ضرورت تھی، اس کے لئے بہترین تیاریاں کی گئی ہیں، پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جاری ہیں جس میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں