The news is by your side.

Advertisement

مکی آرتھر نے کراچی کنگز کیلیے نعرہ لگا دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کو پاکستان سپر لیگ کی یاد ستانے لگی، مکی آرتھر نے اپنی پسندیدہ ٹیم “کراچی کنگز زندہ باد” کا نعرہ لگا دیا۔

پی ایس ایل کے گزشتہ چار سیزن میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو بہت یاد کررہے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لاجواب ٹورنامنٹ ہے اور میں اسے بہت پسند کرتا ہوں، پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کے لیے حیران کن کام کیا ہے، ٹورنامنٹ کا معیار بہت شاندار ہے اور اس سے جڑی ہر چیز بہترین ہے۔

سابق ہیڈکوچ نے اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے “کراچی کنگز زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کو بہت زیادہ یاد کر رہا ہوں لیکن میں سری لنکا میں ہوں اور یہاں خوش ہوں۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ 4 سال تک جڑے رہے تھے تاہم پاکستان بورڈ سے ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ ڈین جونز نے لے لی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں