تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ورلڈ کپ کا آغاز مایوس کن ہوا: مکی آرتھر

لندن: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ میں مضبوط کم بیک کرنا ہوگا، انگلینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کے پہلے میچ میں بدترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستانی ویسٹ انڈیز کے مدمقابل محض ایک سو پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ کالی آندھی نے یہ ہدف با آسانی عبو رکرلیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کوجوتیاری کرائی،وہ انہوں نےپچ پرنہیں دکھائی۔ اب ہمیں شکست کوبھلا کرمضبوط کم بیک کرناہوگا۔

پاکستانی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے شارٹ پچ بولنگ کی بہترین تیاری کی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ معلوم تھا کہ ان کے فاسٹ بولر ز شارٹ کریں گے۔ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے آئندہ میچ میں بہترکارکردگی ہوگی۔

اسی حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست پر کہا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت ہی برا تھا، بلے بازوں نے غلطیاں کیں اور وکٹیں گنوائیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی جس کا نقصان ہوا، امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کا وکٹیں لینا خوش آئند ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں  پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن صرف 21.4 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ فخر زمان اور بابر اعظم 22، 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے بقیہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر بھی نہ بنا سکے۔

ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے تھے، کپتان جیسن ہولڈر نے 3، تھامس نے 4 اور آندرے رسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اننگز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا، یہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

میچ سے قبل ناٹنگھم میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچی تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا، پاکستانیوں نے ڈبل ڈیکر بس پر جشن منایا جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھی۔

Comments

- Advertisement -