اشتہار

بچوں کا پسندیدہ شرارتی کارٹون کردار ’مکی ماؤس‘ 95 برس کا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کئی نسلوں کو ہنسنے اور کھلکھلانے پر مجبور کردینے والا کارٹون کردار مکی ماؤس آج 95 برس کا ہوگیا ہے۔

والٹ ڈزنی کا تخلیق کردہ یہ کارٹون کردار پہلی بار 1928 میں اسکرین پر متعارف کرایا گیا اور پھر ورلڈ فیملی کا حصہ بن گیا، جس کی شوخیاں اور شرارتیں بچے اور بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں۔

مکی ماؤس وہ پہلا اینیمیٹڈ کردار تھا جو والٹ ڈزنی کا پہلا مقبول کردار بھی ثابت ہوا،  اس شرارتی چوہے کو اب تک ایک سو چالیس سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

مکی ماؤس کی پہلی فلم ‘اسٹیمبوٹ ویلی’ تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

شرارتی مکی ماؤس کا کردار صرف کارٹون کی حد تک نہیں رہا بلکہ لوگ سالگرہ کی تقاریب پارک اور دیگر مواقعوں پر اس کا روپ اپنا کر بھی سب کو لطف اندوز کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں