پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ قومی ٹی 20 اسکواڈ سے بابر کے باہر ہونے کے باوجود ان کی حمایت کی ہے۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ وہ بابر اعظم کو ہمیشہ اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے، مجھے یقین نہیں ہے کہ پچھلے دو سالوں میں کیا ہوا ہے لیکن میں جس بابر کو جانتا ہوں وہ بالکل کلاس ہے۔
وائٹ بال کے کامیاب ترین دور میں پاکستان کی کوچنگ کرنے والے 57 سالہ آرتھر نے محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہے وہ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے تین آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021، 2022 اور 2024 میں پاکستان کی قیادت کی تھی، انہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں پاکستان کے لیے ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔
بابر کو مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
مئی 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف 75 رنز کی اننگز کے بعد سے ٹی 20 فارمیٹ میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں لیکن ان کا مجموعی ٹی 20 ریکارڈ متاثر کن ہے۔
بابر اعظم نے 128 میچوں میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔